پاکستان

جہانگیر ترین کی وطن واپسی کا اعلان، حکومتی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی

جہانگیر ترین نے پاکستان واپسی کیلئے بکنگ کرالی ہے، جہانگیر ترین7 ماہ پہلے پاکستان سے لندن پہنچے تھے

پاکستان تحریک انصاف کے تعلق رکھنے والے جہانگیر ترین نے تقریبا 7 ماہ بعد پاکستان واپسی کی تیاری شروع کردی ہے جس کے بعد حکومتی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین نے بتایا کہ وہ رواں ماہ پاکستان واپس جارہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین نے پاکستان واپسی کیلئے بکنگ کرالی ہے، جہانگیر ترین7 ماہ پہلے پاکستان سے لندن پہنچے تھے۔ جہانگیر ترین 7ماہ سے ہیمپشائر کنٹری ہوم میں مقیم ہیں، وہ شوگر کمیشن کی رپورٹ جاری ہونے کے بعد سے بیرون ملک مقیم ہیں۔ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے برطانیہ میں قیام کے دوران کوئی سیاسی ملاقات نہیں کی۔

Back to top button