پاکستان

ملک میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر ہوشر باء اضافہ

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت اضافہ کے بعد 1 لاکھ 14 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے

ملک میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر ہوشرباء اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور آج بھی سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قدر میں آج 1000 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 14 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔ کراچی میں دس گرام سونے کی قدر 857 روپے اضافے سے 98 ہزار 251 روپے ہے۔ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 27 ڈالر اضافے سے 1918 ڈالر فی اونس ہے۔

Back to top button