پاکستان

روسی فوج کی پاکستان آمد، بھارت میں صف ماتم بچھ گیا

روسی دستے پاکستان میں دو ہفتہ طویل جاری رہنے والی جنگی مشق دورزباہ فائیو میں حصہ لے گا

پاک آرمی کیساتھ جنگی مشقوں میں شرکت کیلئے روس کا سپیشل فوجی دستہ پاکستان پہنچ گیا ہے جبکہ روسی فوج کی آمد سے دشمن ملک بھارت میں صف ماتم بچھ گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ مشقوں کا مقصد دونوں ممالک کی مسلح افواج کی انسداد دہشت گردی تجربہ سے فائدہ اٹھانا ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ سکائی ڈائیونگ اور لوگوں کو دہشت گردوں کے چنگل سے چھڑانا بھی مشقوں میں شامل ہے۔

خیال رہے کہ رواں سال ستمبر میں پاکستان آرمڈ فورسز کے دستے نے روس میں ہونیوالی فوجی مشقوں کیوکاز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی تھی۔ ان مشقوں کا مقصد ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا تھا۔ روس کے علاقے سترکھان میں منعقد ہونے والی فوجی مشقیں 21 سے 26 ستمبر تک جاری رہیں۔

Back to top button