پاکستان

چین نے ایک بار پاکستان کا ساتھ دیکر بھارت کی بولتی بند کر دی

مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظور شدہ قراردادوں اور دو طرفہ معادہوں کے مطابق پر امن طریقے سے حل کرنا چاہیے

چین نے ایک بار پاکستان کا ساتھ دیکر بھارت کی بولتی بند کر دی‘ چین نے گلگت بلتستان کی عارضی صوبائی حیثیت کے حوالے سے بھارتی بیان کو مسترد کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظور شدہ قراردادوں اور دو طرفہ معادہوں کے مطابق پر امن طریقے سے حل کرنا چاہیے۔ بیجنگ میں باقاعدہ بریفنگ کے دوران چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وینگ ونبنگ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر چین کا موقف بالکل واضح اور اٹل ہے۔ انہوں نے گلگت بلتستان کی عارضی صوبائی حیثیت کے حوالے سے بھارتی بیان کو مسترد کر دیا۔

دوسری جانب وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے۔ پاکستان کشمیریوں کے جائز حق، حق خود ارادیت کے حصول تک ان کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی معاونت جاری رکھے گا۔ وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے۔ نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے حوالے سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 5 اگست 2019 کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کو تمام کشمیری یکسر مسترد کر چکے ہیں۔ کشمیریوں کی آواز کو دبانے کیلئے بھارتی قابض افواج کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔ پاکستان، کشمیریوں کی آواز کو مسلسل، اقوام متحدہ، یورپین یونین، انسانی حقوق کے اداروں، او آئی سی، سمیت اہم عالمی فورمز پر اٹھا رہا ہے۔

Back to top button