پاکستان

شہباز شریف اور حمزہ کو جیل میں بی کلاس دینے کا اعلان

پنجاب کے وزیرجیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو جیل میں بی کلاس کی سہولتیں دی جائیں گی۔

لاہور میں ایک ہوٹل کی افتتاحی تقریب کے موقع پر فیاض چوہان نے کہا انہیں جیل خانہ جات میں اصلاحات کے لیے وزیر بنایا گیا ہے،کپتان بہتر جانتا ہےکہ کس کھلاڑی کوکب اور کہاں کھلانا ہے۔انہوں نے کہا کہ جیلوں میں کسی پر ظلم نہیں کیا جائےگا، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو قانون اور عدالتی احکامات کے مطابق سہولیات دی جائیں گی، انہیں جیل میں بی کلاس کی سہولتیں دی جائیں گی،امیر ہو یا غریب کسی سے زیادتی نہیں ہو گی۔

Back to top button