پاکستان

گیس سلنڈر پھٹنے سے غبارہ فروش اور بچہ جاں بحق؛تین افراد زخمی

کراچی کے علاقہ سہراب گوٹھ میں سلنڈر پھٹنے سے ایک بچہ اور غبارہ فروش جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ سہراب گوٹھ کے علاقے جونیجو کالونی میں پیش آیا جہاں غبارہ فروش ایک رکشے میں سلنڈر رکھ کر غبارے فروخت کرنے کے لیے اکثر اس علاقے میں پہنچتا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز بھی غبارہ فروش رکشے میں اپنا سلنڈر رکھ کر علاقے میں پہنچا تو اچانک دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں قریب کھڑا ہوا 12 سالہ بچہ اور غبارہ فروش جاں بحق ہوگئے جب کہ تین افراد زخمی ہوئے جن میں 2 کمسن بچیاں بھی شامل ہیں۔

 

ایدھی ترجمان کے مطابق واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں عباسی شہید منتقل کردی گئی ہیں جب کہ زخمیوں کو بھی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Back to top button