پاکستان

ق لیگی سربراہ چوہدری شجاعت کی طبیعت اچانک ناسازہو گئی، ہسپتال منتقل

چوہدری شجاعت کو نمونیا کا اٹیک ہوا تھا جس کی وجہ سے سانس کا مسئلہ ہوا، ان کا آکسیجن کا لیول اب ٹھیک ہے

پاکستان مسلم لیگ (ق)کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی جس کے بعد انہیں فوری طبی امداد کیلئے اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تفصیلی طبی معائنے کیلئے سروسز اسپتال کا میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ان کا کورونا ٹیسٹ بھی کرایا جائیگا۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اسپتال میں چوہدری شجاعت کی عیادت کی، اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی بھی اسپتال میں موجود رہے۔ صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد کہتی ہیں کہ چوہدری شجاعت کو نمونیا کا اٹیک ہوا تھا جس کی وجہ سے سانس کا مسئلہ ہوا، ان کا آکسیجن کا لیول اب ٹھیک ہے۔ چوہدری شجاعت حسین کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہوا جس پر انہیں فوری طور پر سروسز اسپتال لایا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت حسین کو سینے میں انفیکشن ہے، ان کے سینے کا ایکسرے اور ای سی جی بھی کی گئی۔

Back to top button