پاکستان

پیپلز پارٹی نے پی ڈ ی ایم سے راستے جدا کر لیے‘ ترجمان سندھ حکومت کی تصدیق

پی ڈی ایم کے جلسے میں فوجی قیادت کا نام لینا مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا اپنا فیصلہ تھاپی ڈی ایم کا نہیں تھا

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم سے راستے جدا کر لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کا انٹرویو پورا پڑھنے کی ضرورت ہے، پی ڈی ایم بیانیہ یہی تھا کہ سیاست کا کام سیاسی جماعتوں کا ہے، اس میں کوئی دخل اندازی نہیں ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کابیانیہ پی ڈی ایم کابیانیہ نہیں۔ خیال رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے انٹرویو میں کہا تھا کہ پی ڈی ایم کے جلسے میں فوجی قیادت کا نام لینا مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا اپنا فیصلہ تھا۔

Back to top button