پاکستانفیچرڈ پوسٹ

قائد ن لیگ نواز شریف بیانیہ کے مخالفوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی‘ مریم نواز کا دبنگ اعلان، ن لیگی رہنماؤں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

13دسمبر جلسے کی کمیٹیوں میں بیانیہ مخالف رہنماؤں کو شامل نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ان کی رکنیت بھی معطل کرنے کا اعلان کیا ہے

قائد ن لیگ نوازشریف بیانیہ کے مخالفوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی، نائب صدر مریم نواز نے دبنگ اعلان کیا ہے جس کے بعد ن لیگی رہنماؤں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے نواز شریف کی پارٹی بیانیے کی حمایت نہ کرنے والوں کو سامنے لانے کی ہدایت کرتے ہوئے مریم نواز نے بیانئے کی مخالفت کرنے والوں کی فہرستیں مانگ لی ہیں۔ 13دسمبر جلسے کی کمیٹیوں میں بیانیہ مخالف رہنماؤں کو شامل نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا 13 دسمبر کے جلسے سے پہلے لیگی رہنماؤں کو بیانیے پر پوزیشن کلیئر کرنا ہو گی۔

Back to top button