پاکستانفیچرڈ پوسٹ

بلاول بھٹو کا بی بی سی کو انٹرویو میں نوازشریف کو زور دار جھٹکا‘ مسلم لیگ ن نے بھی کرارا جواب دیکر سب کو حیران کر دیا

عمران خان کو سب سے پہلے سلیکٹڈ بلاول بھٹونے کہا تھا ہم نے نہیں، بلاول نے وزیراعظم کو سلیکٹڈ کہا تو سلیکٹ کس نے کیا تھا؟

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے بی بی سی کو انٹرویو میں نوازشریف کو زور دار جھٹکا دیا تھا جس کے رد عمل میں ن لیگ کے کرارا جواب دے کر سب کو حیران کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنام سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو سب سے پہلے سلیکٹڈ بلاول بھٹوزرداری نے کہا تھا ہم نے نہیں، بلاول نے وزیراعظم کو سلیکٹڈ کہا تو سلیکٹ کس نے کیا تھا؟ ہم عدالت میں نہیں کھڑے کہ ثبوت پیش کریں۔ چیئرمین پیپلزپارٹی کی طرف سے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو پر اپنے ردعمل میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے ترجمان نے کہا کہ یہ بلاول بھٹو زرداری کی ذاتی رائے ہوسکتی ہے، لیکن ہم کہانیوں کی بنیاد پربات نہیں کررہے، کیوں کہ ایک سابق وزیراعظم کی جانب سے اپنے تجربات سے قوم کو آگاہ کرنا ضروری ہے۔ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بھی بلاول بھٹو زرداری کے حالیہ بیان پر رد عمل دیا، انہوں نے کہا کہ یہ بلاول بھٹو زرداری کی ذاتی رائے ہے، نواز شریف جو بتا رہے ہیں وہ حقائق پر مبنی حقیقت ہے، مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ اس حقیقت کے گواہ خود نواز شریف اور پاکستان کی عوام ہیں۔

Back to top button