پاکستانفیچرڈ پوسٹ

نائب صدر ن لیگ مریم نوازکی عسکری قیادت سے ملاقات کا انکشاف‘ ملاقات میں کیا مطالبہ کیاگیا؟ سنسنی خیز انکشافات نے کھلبلی مچا دی

مریم نواز کی اعلی شخصیت سے ملاقات اسلام آباد میں ہوئی اور آج کل مریم نواز ان ہی کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہی ہیں

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی عسکری قیادت سے ملاقات کا انکشاف سامنے آیا اور اس ملاقات میں کیا مطالبہ کیا گیا سب کچھ سامنے آنے کے بعد کھلبلی مچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے دعوی کیا ہے کہ چند روز قبل مریم نواز نے ایک عسکری شخصیت سے ملاقات کی تھی۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز جن جنرل کے خلاف باتیں کر رہی ہیں کچھ عرصہ قبل رات کے اندھیرے میں ان سے ملاقات کے لیے گئی تھیں۔ میں مریم نواز سے سوال کرتا ہوں کہ آخر اس ملاقات میں کون سی باتیں ڈسکس کی گئی تھی۔چوہدری غلام حسین نے مزید کہا کہ میں مریم نواز کو چیلنج کرتا ہوں وہ اس خبر کی تردید کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز کی اعلی شخصیت سے ملاقات اسلام آباد میں ہوئی اور آج کل مریم نواز ان ہی کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہی ہیں۔ مریم نواز نے اس ملاقات میں مطالبہ کیا کہ ہم چیئرمین سینیٹ کو ہٹانا چاہتے ہیں،مریم نواز بتائیں کہ وہ فوج مخالف بیانات دیتی ہیں تو پھر ایجنسی یا فوج کے سربراہ سے ملاقات کے لیے کیوں گئیں۔

Back to top button