پاکستانفیچرڈ پوسٹ

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان جاری جنگ میں جیت کس کا مقدر ہوگی؟وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید نے بڑی پیشگوئی کر کے حیران کر دیا

تاریخ ثابت کرے گی کہ عمران خان ملک کو مسائل سے نکالے گا، میرا ایمان ہے کہ عمران خان ملک سے مہنگائی،بیروزگاری کا خاتمہ کریں گے

حکومت اور اپوزیشن کے درمیا جاری جنگ میں جیت کس کا مقدر بنے گی؟ شیخ رشید نے بڑی پیشگوئی کرتے ہوئے قومی سیاستدانوں کو حیران کر کے رکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ تاریخ ثابت کرے گی کہ عمران خان ملک کو مسائل سے نکالے گا، میرا ایمان ہے کہ عمران خان ملک سے مہنگائی،بیروزگاری کا خاتمہ کریں گے۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے حسن ابدال ریلوے اسٹیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا 1521 میں بابا گرونانک یہاں تشریف لائے تھے، سکھوں کیلئے رہائش کا بہت مسئلہ تھا، ریلوے اسٹیشن پرسکھوں کیلئیبڑیمہمان خانے بنائے گئے ہیں۔ایم ایل ون کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 16سال پہلیایم ایل ون پرکام شروع کیا، ایکنک نیایم ایل ون کی منظوری دیدی ہے، 90 فیصد مقامی لیبرہوگی۔وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ 33780 مزدوروں کا ٹیکنیکل الانس اپنی جیب سے بڑھا دیا ہے، ڈرائیورالانس میں اضافہ کیا،مزدورخوش ہوگا تو ٹرین چلے گی، کوروناکی وجہ سے5ماہ ٹرین آپریشن بند رہا، ریلویمیں بدعنوانی پرزیروٹالیرنس ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مخالف جلتے ہیں کہ عمران خان ملک کو آگے لیکر جارہا ہے، تاریخ ثابت کرے گی کہ عمران خان ملک کو مسائل سے نکالے گا، میراایمان ہے کہ عمران خان ملک سے مہنگائی،بیروزگاری کا خاتمہ کریں گے۔وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ملک کی ترقی نہ چاہنیوالے ہرچور ڈاکواورلٹیریسیلڑرہیہیں، عمران خان نے منی لانڈرنگ نہیں کی، کوئی ٹی ٹی نہیں لگائی، عمران خان نے اپنی اولاد کے لئے 10روپے تک نہیں بھیجے، االلہ جس کو عزت دیتا ہے کوئی اس کو ذلت نہیں دے سکتا۔وزیر ریلوے شیخ رشید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ریلوے کے 16 گریڈ سے کم کے مزدوروں کے لیے تکنیکی الانس 25 فیصد بڑھا دیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تمام مزدوروں کی سالوں سے رکی ہوئی پینشن کو شروع کرنے جارہے ہیں، مزدور خوش ہوگا تو ریل چلے گی۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہم پیچھے رہ گئے ورنہ اس سال ہم ریلوے کا خسارہ ختم کردیتے۔انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ آپ سے جلتے ہیں انہیں بتانا چاہوں گا کہ عمران خان دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا لیڈر بنے گا۔اسٹیشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسٹیشن میں مہمان خانے اور ویٹنگ ہالز بنائے گئے ہیں، 127 سال بعد بننے والا یہ اسٹیشن ایم ایل ون پر بنا ہے۔اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کو اسٹیشن میں مختلف سہولتوں سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی جہاں انہیں بتایا گیا کہ ریلوے اسٹیشن دو فلور پر مشتمل ہے۔بتایا گیا کہ یہاں صاف اور ٹھنڈے پانی کے پلانٹ بھی لگائے گئے ہیں جبکہ پانی کی فراہمی کے لیے نیا ٹیوب ویل بھی نصب کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ اسٹیشن میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لیے 300 کے وی کا جنریٹر بھی لگایا گیا ہے۔وزیر اعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ حسن ابدال ریلوے اسٹیشن کو 30 کروڑ کی لاگت سے بنایا گیا۔

Back to top button