پاکستان

خبردار؛ذاتی گاڑی پر نیلی بتی لگانے سے پرہیز کریں۔۔۔۔ ورنہ

 آئی جی پنجاب انعام غنی نے نجی گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹ اور نیلی بتی لگانے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

ریجنل اور ضلعی پولیس ا فسران کے نام مراسلے میں آئی جی پنجاب انعام غنی نے کہا ہے کہ ذاتی گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹ اور نیلی بتی  لگانا غیر قانونی ہے۔آئی جی پنجاب نے حکم دیا کہ 30 نومبر تک تمام پرائیویٹ گاڑیوں سے سرکاری نمبر پلیٹیں اور نیلی بتیاں ہٹا دی جائیں، ایسی گاڑیوں کی نشاندہی کر کے انہیں تھانوں میں بند کر دیا جائے۔

Back to top button