پاکستان

چوہدری شجاعت حسین کےکورونا ٹیسٹ کانتیجہ آگیا

مسلم لیگ (ق) کےسربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیا ہے

مسلم لیگ (ق) کےسربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔ لاہورکےسروسزاسپتال میں زیرِعلاج چوہدری شجاعت حسین کا کورونا وائرس ٹیسٹ گزشتہ روزکیا گیا تھا جس کےرپورٹ آج آئی ہے۔ اس حوالےسےپرنسپل سمزپروفیسرامجدکا کہنا ہے کہ چاررکنی میڈیکل بورڈ کی میٹنگ ابھی ہوگی جبکہ میڈیکل بورڈ میٹنگ کےبعدچوہدری شجاعت کا طبی معائنہ کرے گا۔ پرنسپل سمز پروفیسرامجد نےبتایا کہ چوہدری شجاعت کی طبیعت اب پہلےسےکافی بہترہےجبکہ اُن کا علاج ابھی بھی سروسزاسپتال میں جاری ہے۔ واضح رہےکہ چوہدری شجاعت حسین کوگزشتہ روزایمرجنسی میں لاہورکےسروسزاسپتال لایا گیا تھا جہاں اُن کا طبی معائنہ کیا گیا۔ اُن کےخاندانی ذرائع کا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت حسین کوتین روزسےسانس لینےمیں دشواری کا سامنا تھا،سانس لینےمیں دشواری بڑھنے پراُنہیں اسپتال لایا گیا۔ سروسزاسپتال میں طبی معائنےکےبعد معلوم ہوا کہ چوہدری شجاعت حسین کونمونیا ہوا ہے۔

Back to top button