پاکستان

مریم نوازخوبصورت ہیںمگر،علی امین گنڈاپورکا شرمناک بیان

وفاقی وزیربرائےامورکشمیروگلگت بلتستان علی امین گنڈا پورتمام اخلاقی حدیں پارکرگئے

گلگت بلتستان الیکشن کےدوران وفاقی وزیربرائےامورکشمیروگلگت بلتستان علی امین گنڈا پورتمام اخلاقی حدیں پارکرگئے،جلسےکےدوران چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری اورمسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نوازکیلئےغیراخلاقی جملےبازی کرتےرہے۔ سکردومیں جلسےسے خطاب کرتےہوئےعلی امین گنڈاپورنےکہا ’آن ریکارڈ کہتا ہوں، سچ بولوں گا مریم نوازخوبصورت توہے،میں بھی مانتا ہوں لیکن اس خوبصورتی کےاوپرنوازشریف کی حکومتوں میں آپ کا کروڑوں روپیہ لگ چکا ہے۔ کروڑوں روپےکی سرجریاں کرائی ہیں،’مریم کی یہ خوبصورتی بھی آپ کی دی ہوئی ہےاوریہ آپ کا مال ہے،اتنا پیسہ میں آپ میں سےکسی کواٹھا کراس پرلگادوں توآپ سارے براڈ پٹ اورٹام کروزبن جاؤگے۔‘

انہوں نےچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کےبارے میں کہا کہ بلاول زرداری کیلئےسزا ہے،بلاول ملا ہےکہ ملی ہے،پتہ نہیں کیا ہے۔ علی امین گنڈا پورکا کہنا تھا کہ ’نوازشریف تیرے والد کی لوہارکی دکان تھی،آج تودنیا کا امیرترین آدمی بن گیا ہے۔‘

Back to top button