پاکستانفیچرڈ پوسٹ

نوازشریف کی درخواست پر عدالت نے بڑا قدم اٹھا لیا‘ مقدمہ کون کون سنے گا؟ نام بھی ظاہر کر دیئے گئے: بریکنگ نیوز

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست پر سماعت کے لئے خصوصی بینچ تشکیل دے دیا

مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی درخواست پر عدالت نے بڑا قدم اٹھا لیا، اب ان کا مقدمہ کون کون سنے گا نام بھی سامنے آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس کی کمیشن کے ذریعے تحقیقات کرانے کی درخواست پر بینچ تشکیل دے دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کی کمیشن کے ذریعے تحقیقات کرانے کی درخواست جمع کرائی گئی تھی، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست پر سماعت کے لئے خصوصی بینچ تشکیل دے دیا ہے۔ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس کی کمیشن کے ذریعے تحقیقات کرانے کی درخواست پر سماعت جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی پرمشتمل خصوصی بینچ کریگا، جب کہ کیس کی سماعت 24 نومبر کو ہوگی۔ واضح رہے کہ نواز شریف کی اپیلوں پر خصوصی بینچ سماعت کر رہا ہے، جس کی سماعت 24 نومبر کو ہی ہوگی، اور اب وہی بینچ اس درخواست پر سماعت 24 نومبر کو ہی کرے گا۔

Back to top button