پاکستان

بلاول بھٹو کا بیان،مریم نوازکا حیران کن ردعمل

مریم نوازنےکہا ہےکہ بلاول بھٹوزرداری کےبیان کی غلط تشریح کچھ لوگوں کی ضرورت ہے

سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی اورن لیگ کی نائب صدرمریم نوازنےکہا ہےکہ بلاول بھٹوزرداری کےبیان کی غلط تشریح کچھ لوگوں کی ضرورت ہے،یہ ڈوبتی کشی کوتنکےکا سہارا ہے۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پرمیڈیا سےگفتگومیں مریم نوازنےکہا کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا مستقبل بدلا ہوا پاکستان ہے۔ انہوں نےکہا کہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم میں دراڑیں ڈالنےکی کوشش کی جارہی ہے،بلاول بھٹو،پیپلزپارٹی،میں اورن لیگ جانتےہیں یہ کون اورکیوں کرارہا ہے۔ ن لیگی رہنما نےمزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا بیانیہ عوام کا بیانیہ ہے،نوازشریف کی اصل منزل اورمقام پاکستان ہے،وہ ضروروطن لوٹیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں یہ دھاندلی کرچکےاورکرنا چاہ رہےہیں،ن لیگ نےعوام کی خدمت کی ہےاورمیں لوگوں کےجذبات دیکھ کرآئی ہوں۔

Back to top button