پاکستانفیچرڈ پوسٹ

مریم نواز وزیراعظم بن گئیں تو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ان کے تعلقات کیسے ہوں گے؟ صحافی کے سنسنی خیز تجزیہ پر عوام حیرت زدہ رہ گئے

اقتدار میں آنے کے بعد اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ جتنا تعاون مریم نواز کریں گی اتنا پاکستان کی تاریخ میں کسی نے نہیں کیا ہوگا

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی صاحبزادی جب وزیراعظم بن گئیں تو ان کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات کیسے ہوں گے اس حوالے سے صحافی نے سنسنی خیز تجزیہ کرکے عوام کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا ہے کہ جس دن مریم نواز اقتدار میں آگئیں تو یہ عمران خان سے بڑی تباہی ثابت ہوں گی، کیوں کہ یہ بھی بہت جلد ردعمل دے دیتی ہیں، ان میں انتقام زیادہ ہے، اسٹیبلشمنٹ ان سے اتنی زیادہ خوش ہوگی جتنی کبھی کسی کے ساتھ نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آنے کے بعد اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ جتنا تعاون مریم نواز کریں گی اتنا پاکستان کی تاریخ میں کسی نے نہیں کیا ہوگا، کیوں کہ ہم سب کو معلوم ہے کہ یہ لوگ کتنی لڑئی کرسکتے ہیں اور کب کرتے ہیں، مریم نواز کے سابق وزیراعظم کی بیٹی ہونے کی وجہ سے ملک میں کچھ بھی ہوسکتا ہے کیوں کہ پنجاب میں ان کا ووٹ تو موجود ہے،بے نظیر بھٹو نے نوازشریف کو بڑا سیاستدان بنادیا، اب یہ سارے مل ملا کر مریم نواز کو بنا رہے ہیں۔

Back to top button