پاکستانفیچرڈ پوسٹ

تبدیلی سرکار اور مہنگائی کے عوام پر تابڑ توڑ حملے جاری‘ حکومت ہفتہ رواں میں بھی قیمتیں کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام

ملک بھر میں ایک ہفتے کے دوران 14 اشیائے ضروریہ مہنگی، 14 سستی جب کہ 23 کی قیمتوں میں استحکام رہا

تبدیلی سرکار اور مہنگائی کے عوام پر تابڑ توڑ حملے جاری ہے جبکہ دوسری طرف حکومت اس ہفتہ میں بھی اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ایک ہفتے کے دوران 14 اشیائے ضروریہ مہنگی، 14 سستی جب کہ 23 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.12 فیصد کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 8.93 فیصد کی سطح پر آگئی ہے، جب کہ گزشتہ ایک ہفتے میں 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی جبکہ 14 کی ہی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ کے مطابق ملک میں گذشتہ ایک ہفتے دوران ٹماٹر 50 روپے فی کلو، آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 39 روپے، چینی تقریبا 2 روپے جبکہ دال مونگ 5 روپے سستی ہوئی ہے۔ گزشتہ ہفتے کے دوران برائلر مرغی 18 روپے فی کلو، پیاز 5 روپے، لہسن 9 روپے اور آلو اڑھائی روپے کلو مہنگے ہوئے ہیں، اورایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 86 روپے اور دال چنا، دال مسور اور دال ماش بھی مہنگی ہوئی ہے، جب کہ 23 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

متعلقہ خبریں