پاکستان

خاتون ملازم کو ہراساں کرنے والا بینک منیجر نوکری سے فارغ

 خاتون ملازم کے ساتھ نازیبا حرکات اور  انہیں ہراساں کرنے والے بینک منیجر کو حراست میں لے لیا گیا۔

اسلام آباد پولیس نے نجی بینک کے منیجر کو ساتھی خاتون ملازم کو  ہراساں کرنے کے الزام میں حراست میں لیا ہے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کو حراست میں لینے کے ساتھ ساتھ نوکری سے بھی برخاست کر دیا گیا ہے۔اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک قواعد کے مطابق یہ ملزم کسی اور بینک میں ملازمت بھی نہیں کر سکے گا۔

Back to top button