پاکستان

خواجہ عمران نذیر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

 مسلم لیگ ن لاہور کے جنرل سیکریٹری اور رکنِ صوبائی اسمبلی خواجہ عمران نذیر کو ضلع کچہری لاہورمیں پیش کر دیا گیا۔

عدالت نے خواجہ عمران نذیر کو ایک روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔عدالت نے پولیس کو خواجہ عمران نذیر کو کل انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔دورانِ سماعت لاہور پولیس کی جانب سے عدالت سے خواجہ عمران نذیر کے 15 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔وکیل صفائی نے دلائل دیتے ہوئے اعتراض کیا کہ جسمانی ریمانڈ دینا اس عدالت کا اختیار نہیں، مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔

یاد رہے کہ خواجہ عمران نذیر کو لاہور میں مریم نواز کی پیشی کے موقع پر نیب آفس کے باہر ہونے والی ہنگامہ آرائی کے کیس میں گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا۔

Back to top button