پاکستان

حکومت کو اب گھر جانا ہی ہوگا؛ بلاول بھٹو کا جلسے میں اعلان

 پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت کو اب گھر جانا ہی ہوگا۔

دیامر کے علاقے تھور میں جلسے سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گلگت کے عوام نے ثابت کردیا کہ حکومت کو اب گھر جانا ہی ہوگا، حکومت کی کوشش ہے کہ مجھے صوبہ بدر کردیا جائے تاکہ آسانی سے دھاندلی کی جاسکے، اپوزیشن جماعتوں کو گلگت بلتستان کے انتخابی عمل سے باہر کرنے کی کوشش دھاندلی ہوگی، ہم کسی کو گلگت بلتستان کے عوام کے ووٹوں پر ڈاکا ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 15 نومبر تک میں گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ ہوں، حکومت مجھے صوبہ بدر کرنے کے لئے عدالتوں کو استعمال کرنے کی کوشش کرسکتی ہے، مجھے امید ہے کہ ہماری عدلیہ دھاندلی کے حق میں فیصلے نہیں دے گی، سب جان لیں میں گلگت بلتستان سے کہیں نہیں جارہا، اگر گلگت بلتستان سے نکال کر مجھے صوبہ بدر کرنا ہے تو گرفتار کرنا ہوگا۔

Back to top button