پاکستان

جوبائیڈن،نوازشریف رابطہ میں بات چیت کی تفصیلات منظرعام پر

جوبائیڈن نےنوازشریف کی جانب سے مبارکباد کے پیغام کے ردعمل میں کہا کہ وہ ہمیشہ جمہوری نظام حکومت کےعلمبرداررہےہیں

پاکستان مسلم لیگ نون کےتا حیات قائد میاں نوازشریف نےنومنتخب امریکی صدرجوبائیڈن کومبارکباد کےساتھ اہم پیغام بھی بھیج دیا ہے۔میاں نوازشریف نےاپنےپیغام کہا ہے کہ امریکا امریکہ کےنومنتخب صدرجوبائیڈن کودنیا بھرسےمبارکباد کےپیغامات موصول ہونےکا سلسلہ جاری ہے،مسلم لیگ ن کےقائد میاں محمد نواز شریف نےبھی جو بائیڈن کومبارکباد دی ہے۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرپرانہوں نےکہا کہ جوبائیڈن کی تاریخی کامیابی پرامریکی عوام اورجمہوریت کومبارکباد دیتا ہوں ۔ نوازشریف نےکہا کہ ہم جوبائیڈن کی قیادت میں پاکستان اورامریکہ کےتعلقات بہترہونےکےمنتظرہیں ۔ نومنتخب امریکی صدرجوبائیڈن نےنوازشریف کی جانب سے مبارکباد کے پیغام کے ردعمل میں کہا کہ وہ ہمیشہ جمہوری نظام حکومت کےعلمبرداررہےہیں اوراس لئے بطورامریکی صدران کی کوشش ہوگی کہ دنیا بھرمیں غیر جمہوری قوتوں کی حوصلہ شکنی کرکےجمہوریت کےفروغ کےلئےکردارادا کیا جائے۔

Back to top button