پاکستان

عمران خان کونسی بیماری کا شکارہوچکے؟خواجہ آصف کا انکشاف

خواجہ آصف نےکہا کہ جس وزیرنےمریم نوازکےمتعلق جوزبان استعمال کی ہےان لوگوں سےگلا کرنا نہیں بنتا

خواجہ آصف نےکہا کہ مریم بہادری کیساتھ باپ کا بیانیہ لےکرنکلی ہے،اسکی مثال تاریخ میں نہیں ملتی،پی ڈی ایم متحد رہےگی،ہماراایجنڈا اختلافی نہیں،آئین اورقانون کی حکمرانی ہے۔ انہوں نےکہا کہ ہم ہرگزرتےدن کیساتھ منزل کےقریب آرہےہیں،حکومت کمزورہورہی ہے۔ مسلم لیگ ن کےسینئررہنما خواجہ آصف کا کہنا ہےمریم نوازکےخلاف جس طرح کی شرمناک زبان وزراء استعمال کررہےہیں اس سےصاف ظاہرہوتا ہےکہ عمران خان سمیت یہ تمام لوگ اخلاقی طورپردیولیہ پن کا شکارہیں اورایسے بیہودہ لوگوں کی جگہ اقتدارکےایوان نہیں بلکہ چندہ بازاروں میں ہوتی ہیں انھوں نےکہ حکومت عوام پرتوبوجھ بنی ہےیہ اپنےووٹرزسپورٹرزپربھی بوجھ بن گئی ہے۔

خواجہ آصف نےکہا کہ جس وزیرنےمریم نوازکےمتعلق جوزبان استعمال کی ہےان لوگوں سےگلا کرنا نہیں بنتا،کیونکہ ان سب کا مجموعہ بنایا جائےتوانکا لیڈرعمران خان بنتا ہے۔ رہنما مسلم لیگ ن نےکہا کہ جوبائیڈن کی کامیابی سےامریکا کی ساکھ بحال ہوگی،ٹرمپ دورحکومت میں بیت المقدس کواسرائیل کادارالحکومت تسلیم کیا گیا۔ خواجہ آصف نےکہا کہ کشمیرکےحوالےسےہندوستانی اقدام پرجوبائیڈن نےکھل کر اختلاف کیا۔

Back to top button