پاکستان

دسمبرکےبعدحکومت ہوگی یا نہیں؟ایازلطیف پلیجو نےبتادیا

قومی عوامی تحریک کےسربراہ نےدسمبرکےبعد پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کےجانےکی پیشگوئی کردی

قومی عوامی تحریک کےسربراہ ایازلطیف پلیجونےدسمبرکےبعد پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کےجانےکی پیشگوئی کردی۔ کراچی میں میڈیا سےگفتگومیں ایازلطیف پلیجونےعمران خان کی حکومت کےحوالےسےاظہارِخیال کرتےہوئےکہا کہ ’میں دسمبرکےبعد حکومت کونہیں دیکھ رہا‘۔ انہوں نےدورانِ گفتگووزیراعظم کومخاطب کرتےہوئےاستفسارکیا ہےکہ ’خان صاحب اجازت دیں توہم تھوڑا گھبرالیں؟‘ قومی عوامی تحریک کےسربراہ نے مزید کہا کہ پاکستان کےعوام کودیوارسےنہ لگائیں اورایک دوسرے کوسازشی اورایجنٹ کہنا چھوڑدیں۔ انہوں نےکہا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کےمعاملےکوسنجیدہ لیں، نئےالیکشن ہوں یا ان ہاؤس تبدیلی ہونی چاہیے۔ ایازلطیف پلیجونے یہ بھی کہا کہ اپنی چالاکیوں سےتبدیلی نہ لائیں،عوام کوموقع دیں،بجلی،پانی اورگیس کی فراہمی کراچی کےعوام کا حق ہے۔

Back to top button