پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ق لیگ کی ناراضگی،جہانگیرترین کواہم ذمہ داری مل گئی

ق لیگ کی ناراضگی،جہانگیرترین کواہم ذمہ داری مل گئی،اپوزیشن اتحاد بھی منہ دیکھتا رہ گیا پی ٹی آئی رہنما سرگرم

ق لیگ کی ناراضگی،جہانگیرترین کواہم ذمہ داری مل گئی،اپوزیشن اتحاد بھی منہ دیکھتا رہ گیا پی ٹی آئی رہنما سرگرم،کھوج نیوزکےمطابق پاکستان تحریک انصاف کےرہنما جہانگیرترین نےلاہورکےسروسزاسپتال میں مسلم لیگ (ق) کےسربراہ چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کی ہے۔ دوسری جانب سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے چوہدری پرویز الہیٰ سے ٹیلی فون پر چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔ چودھری شجاعت کی عیادت کے بعدجہانگیر ترین  نے اسپتال سے روانہ ہوتے وقت میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے چودھری شجاعت پہلے سے بہتر ہیں، دعا گو ہوں چودھری شجاعت حسین جلد صحتیاب ہوں۔

انہوں نےکہا کہ چوہدری شجاعت سےمیرے دیرینہ تعلقات ہیں،ان کی صرف عیادت کےلئےآیا تھا،ایسےموقعوں پرکوئی اوربات نہیں کی جاتی۔ عمران خان سےملاقات سےمتعلق سوال پرجہانگیرترین خاموش رہے۔ واضح رہےکہ مسلم لیگ ق کےصدرچوہدری شجاعت حسین کاسروسز اسپتال میں علاج جاری ہے۔ گزشتہ روزچوہدری شجاعت حسین کا کورونا وائرس ٹیسٹ بھی کیا گیاتھا جس کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ دوسری جانب اُن کےخاندانی ذرائع کا کہنا ہےکہ چوہدری شجاعت حسین کوتین روزسےسانس لینےمیں دشواری کا سامنا تھا، سانس لینےمیں دشواری بڑھنےپراُنہیں اسپتال لایا گیا۔ طبی معائنےکےبعد اسپتال انتظامیہ نےبتایا کہ چوہدری شجاعت حسین کونمونیا ہوا ہے۔

Back to top button