پاکستان

پیپلزپارٹی پنجاب کےصدرقمرزمان کائرہ بھی کورونا کا شکار

پیپلزپارٹی کے سینئررہنما اورپارٹی کےپنجاب کےصدرقمرالزمان کائرہ کورونا وائرس کا شکارہوگئےہیں

ملک بھرمیں جاری کورونا کی دوسری لہرنےایک بارپھرعوام سمیت سیاستدانوں کوبھی اپنی گرفت میں لےرکھا ہے،اوراس بارپیپلزپارٹی کے سینئررہنما اورپارٹی کےپنجاب کےصدرقمرالزمان کائرہ کورونا وائرس کا شکارہوگئےہیں۔ قمرزمان کائرہ گلگت بلتستان انتخابی مہم میں مصروف عمل تھےاوربھرپورطریقےسےانتخابی مہم چلا رہےتھے،تاہم کچھ دنوں سےوہ گلےمیں سوزش اورنزلہ زکام محسوس کررہےتھے، انہوں نےاحتیاطی طورپرکورونا کا ٹیسٹ کرایا تھا،اورگزشتہ رات ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہےکہ قمرالزمان کائرہ ٹیسٹ مثبت آنے پرگلگت سےاسلام آباد پہنچ گئےہیں،اورانہوں نےاسلام آباد میں خود کو 15 دن کےلیےقرنطنیہ کرلیا ہے۔

Back to top button