پاکستان

وزراء اور ارکان اسمبلی کے وارے نیارے، سپریم اپیلیٹ کورٹ نے بڑی خوشخبری سنا دی

ترجمان سپریم اپیلیٹ کورٹ کے مطابق 2 رکنی بینچ نے بلاول بھٹو کی اپیل پر سماعت کی اور چیف کورٹ کا فیصلہ معطل کردیا

سپریم اپیلیٹ کورٹ کی بڑی خوشخبری آنے کے بعد وزراء اور ارکان اسمبلی کے وارے نیارے ہو گئے ہیں۔ وزراء اور ارکان اسمبلی کو گلگت چھوڑنے کے لیے چیف کورٹ کا فیصلہ معطل کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کی چیف کورٹ نے انتخابی مہم میں وزرا اور ارکان اسمبلی کو گلگت بلتستان سے نکلنے کا حکم دیا تھا جس پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زردری نے فیصلے کو سپریم اپیلیٹ کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ ترجمان سپریم اپیلیٹ کورٹ کے مطابق 2 رکنی بینچ نے بلاول بھٹو کی اپیل پر سماعت کی اور چیف کورٹ کا فیصلہ معطل کردیا۔

Back to top button