پاکستان

کیپٹن (ر) صفدر کی حالت غیر، اچانک لاہور واپسی، ن لیگ میں تشویش کی لہر

کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر گلگت کی انتخابی مہم چھوڑ کر لاہور پہنچ گئے

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر حالت غیر ہونے پر گلگت سے اچانک لاہور پہنچ گئے جس کے بعد مسلم لیگ ن میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر گلگت کی انتخابی مہم چھوڑ کر لاہور پہنچ گئے جہاں وہ شریف میڈیکل سٹی میں زیر علاج ہیں۔ اطلاعات کے مطابق وائرس کی وجہ سے ان کے پھیپھڑے متاثر ہوئے ہیں۔ خیال رہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سے قبل پیپلز پارٹی کے رہنما قمر الزمان کائرہ کا بھی کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور وہ گلگلت کی انتخابی مہم چھوڑ کر اسلام آباد پہنچ گئے جہاں انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا۔

Back to top button