پاکستان

چمن پسنجر ٹرین7 ماہ بعد دوبارہ بحال

کوئٹہ سے اندرون بلوچستان چلنے والی واحد ٹرین چمن پسنجر ساڑھے 7 ماہ بند رہنے کے بعد آج سے دوبارہ چلائی جارہی ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے چمن تک چلنے والی چمن پسنجر جوکہ کورونا وائرس کی وباء کے پھیلاؤ کے پیش نظر 24 مارچ کو بند کردی گئی تھی۔چمن پسنجر ٹرین 7ماہ 16 دن کے بعد آج سے دوبارہ چلائی جائے گی، کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ڈویژنل سپرٹینڈنٹ ریلوے کوئٹہ ٹرین کو باقاعدہ طور پر چمن روانہ کریں گے۔

Back to top button