پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ٹرمپ اور عمران خان میں کون سی عادتیں ایک جیسی ہیں؟مسلم لیگ ن کے رہنماء نے حقائق سے پردہ اٹھا دیا

عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ کی شخصیات میں غصہ، یوٹرن،غیریقینی سمیت کچھ مشترکہ باتیں جبکہ سوچ بھی ایک ہے

مسلم لیگ ن کے رہنماء سینیٹر مشاہد حسین سید نے حقائق سے پردہ اٹھاتے ہوئے ٹرمپ اور عمران کی ایک جیسی عادتوں کے بارے میں بتا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ کی شخصیات میں غصہ، یوٹرن،غیریقینی سمیت کچھ مشترک باتیں ہیں۔ عمران خان اور ٹرمپ دونوں کی سوچ ہے کہ جو ان کے ساتھ نہیں وہ دشمن ہیجبکہ وزیراعظم کے معاون برائے قومی سلامتی معید یوسف کا کہناہے کہ امریکا سے اگلے چار سال میں تعلقات کیلئے سرگرم پالیسی بنانا ہوگی۔ آئی سی یو اسپیشلسٹ ڈاکٹر شازلی منظور نے کہا کہ کورونا کی بیماری اب زیادہ شدت سے سامنے آرہی ہے۔

سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ امریکی صدارتی انتخابات کے بعد کمزور اور تقسیم شدہ امریکا ابھرا ہے، بائیڈن کو ساڑھے 7کروڑ ووٹ ملے توٹرمپ بھی 7کروڑ ووٹ لے گیا۔ ٹرمپ نے امریکی نظام میں خامیاں اور کرپشن بے نقاب کردی ہیں، جان ایف کینیڈی کے بعد ٹرمپ پہلا صدر تھا جو امریکی اسٹیبلشمنٹ کا نمائندہ نہیں تھاپاکستان میں موجودہ سسٹم اسٹیبلشمنٹ کی مکمل سپورٹ کے ساتھ آیا عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ کی شخصیات میں غصہ، یوٹرن،غیریقینی سمیت کچھ مشترک باتیں ہیں عمران خان اور ٹرمپ دونوں کی سوچ ہے کہ جو ان کے ساتھ نہیں وہ دشمن ہے۔

Back to top button