پاکستانفیچرڈ پوسٹ

نوازشریف کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا مشورہ دینے والوں کے نام سامنے آگئے‘ سہیل وڑائچ کی بریکنگ نیوز نے طوفان برپا کر دیا

خواجہ آصف، خرم دستگیر خان، رانا تنویر حسین، سردار ایاز صادق اور خواجہ سعد رفیق مذاکرات کا راستہ اپنانے پر زور دے رہے ہیں

سینئر صحافی سہیل وڑائچ کی بریکنگ نیوز نے طوفان برپا کر دیا ہے کہ نوازشریف کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا مشورہ دینے والوں میں ان کی پارٹی کے سینئر کارکن ہیں۔

سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ یہی حال مسلم لیگ ن کا بھی ہے۔ پارلیمانی مشاورتی کے پانچ چھ بڑے اِس بیانیے سے اتفاق نہیں کرتے، وہ پارٹی کے سینئر ترین رہنما ہیں، اولڈ گارڈ ہیں، وہ سرعام یا پریس میں اِس بیانیے کو رد نہیں کرنا چاہتے کہ اِس سے ان کے پارٹی سے برسوں پرانے تعلق کو فرق پڑے گا لیکن وہ پارٹی کی اندرونی میٹنگز میں اِس بیانیے سے اختلاف کر رہے ہیں۔ خواجہ آصف، خرم دستگیر خان، رانا تنویر حسین، سردار ایاز صادق اور خواجہ سعد رفیق جارحانہ بیانیے کی بجائے مذاکرات کا راستہ اپنانے پر زور دے رہے ہیں۔ میاں صاحب کا مزاحمتی بیانیہ تنگ آمد بجنگ آمد تھا یا پھر حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان دراڑ ڈالنے کے لئے تھا یا پھر یہ بیانیہ کسی آس امید پر اپنایا گیا تھا؟ جو بھی ہے، یہ بیانیہ بھاری ہے، یہ پی ڈی ایم پر بھاری پڑا اور تو اور بلاول بول پڑے ہیں کہ یہ بیانیہ ان کے لئے دھچکا تھا۔

Back to top button