پاکستانفیچرڈ پوسٹ

پی ٹی آئی کی حکومت نے اپنی اتحادی جماعتوں کے ساتھ کیا سلوک کیا؟اب پی ٹی آئی کے ساتھ کیا ہوگا؟ سینئر صحافی حسن نثار کھل کر بول پڑے

گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کے انتخابی جلسے متاثر کن ہیں، پی ٹی آئی اور ن لیگ میں وہاں کون بہترہے اس بارے میں کہنا بہت مشکل ہے

سینئر تجزیہ کار حسن نثار نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کے انتخابی جلسے متاثر کن ہیں،پی ٹی آئی نے ق لیگ سے اتحادیوں جیسا سلوک نہیں کیا اس پر ایک دن پچھتائے گی۔

امریکی صدارتی انتخابات پر تبصرہ کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ مسخرہ ٹائپ امریکی صدر سے جان چھوٹنے پر پوری دنیا کو مبارکباد اور امریکیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں انہوں نے جھک ماری تھی لیکن پہلا موقع ملتے ہی ٹرمپ جیسے شخص سے جان چھڑالی۔ گلگت بلتستان میں انتخابی مہم پر تبصرہ کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کے انتخابی جلسے متاثر کن ہیں، پی ٹی آئی اور ن لیگ میں وہاں کون بہترہے اس بارے میں کہنا بہت مشکل ہے۔

Back to top button