پاکستانفیچرڈ پوسٹ

بلاول بھٹو کے فرنٹ فٹ پر کھیلنے کی حیران کن بات منظر عام پر آگئی، سیاسی محاذ پر نئی جنگ چھڑ گئی، ہر کوئی ہکا بکا رہ گیا

آصف علی زرداری اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات میں مصروف ہیں،آنے والے دنوں میں پیپلز پارٹی کو اچھی خبر ملنے والی ہے

سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک طرف آصف زرداری اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کرنے میں مصروف ہیں جبکہ دوسری طرف بلاول بھٹو فرنٹ فٹ پر کھیلنے رہے ہیں۔

سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زردای اس وقت اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کرنے میں مصروف ہیں اور پیپلز پارٹی کو بہت جلدی اچھی خبر ملنے والی ہے۔تفصیلات کے مطابق پی پی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری اس وقت علیل ہیں جب کہ ان کے صاحبزادے بلاول بھٹو زرداری فرنٹ فٹ پر کھیل رہے ہیں۔

سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ کیمرے سے دور آصف زرداری بیک ڈور پر کچھ ملاقاتیں بھی کر رہے ہیں۔اسی حوالے سے سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ اس وقت سابق صدر آصف علی زرداری سب سے زیادہ مصروف ہیں۔آصف زرداری نے نواز شریف کو پیغام دیا ہے کہ وہ کن ثبوتوں کی بنا پر فوجی قیادت کا نام لے رہے ہیں۔عارف حمید بھٹی کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری نے نواز شریف سے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے معاہدے میں یہ تمام باتیں نہیں طے ہوئیں بلکہ ہمارا ہدف عمران خان ہیں۔ انہوں نے دعوی کیا کہ آصف علی زرداری اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات میں مصروف ہیں،آنے والے دنوں میں پیپلز پارٹی کو اچھی خبر ملنے والی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر نواز شریف کی بات حقائق کے بر عکس ہوئی اور ملک کی سلامتی کے لیے خطرہ ثابت ہوئی تو پیپلزپارٹی پی ڈی ایم سے اپنا راستہ الگ کر لے گی۔جب سے نواز شریف نے ادارے کے سربراہ کا نام لینا شروع کیا ہے تب سے پیپلز پارٹی خود خود کو پی ڈی ایم سے تھوڑا الگ رکھ رہی ہے۔ نواز شریف کراچی جلسے میں بھی اداروں کے خلاف گفتگو کرنے جا رہے تھے تاہم بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری نے انہیں ایسا کرنے سے منع کیا اور کہا کہ ایسی کوئی تقریر نہ کی جائے جس سے اداروں کے ساتھ ٹکرا ہو۔

متعلقہ خبریں