پاکستان

جسٹس فائز عیسیٰ نظرثانی کیس، سماعت کیلئے مقرر، تاریخ بھی سامنے آگئی

جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 6 رکنی لارجر بینچ جسٹس فائز عیسیٰ نظرثانی کیس کی سماعت کرے گا

سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نظرثانی کیس کو سماعت کے لئے مقرر کر دیا ہے اور اس کیس کی تاریخ 16 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے جسٹس فیصل عرب کی ریٹائرمنٹ کے بعد نیا بینچ تشکیل دے دیا جس پر جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 6 رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔ کیس میں اختلافی نوٹ لکھنے والے ججز نئے بینچ کا حصہ نہیں ہیں جس میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس مقبول باقر اور جسٹس یحیی آفریدی شامل ہیں۔ تینوں ججز نے جسٹس فائز عیسی کیس کے فیصلے میں اختلافی نوٹ تحریر کیے تھے۔ جسٹس قاضی فائز عیسی اور ان کی اہلیہ سرینا عیسی نے عدالتی فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کررکھی ہے جبکہ مختلف بار کونسلز نے بھی عدالتی فیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔ خیال رہے کہ 19 جون 2020 کو سپریم کورٹ کے 10 رکنی بینچ نے مختصر فیصلے میں جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف صدارتی ریفرنس کالعدم قرار دیتے ہوئے اسے خارج کر دیا تھا۔

Back to top button