پاکستان

آرمی چیف سے نئے چینی سفیر نونگ رونگ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

ملاقات میں باہمی مثالی تعلقات کو مزیدمضبوط ومستحکم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا‘ چینی نے پاکستان کی تعریف بھی کی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے حال ہی میں پاکستان میں تعینات ہونے والے نئے چینی سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)راولپنڈی میں ہوئی۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں باہمی مثالی تعلقات کو مزیدمضبوط ومستحکم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چینی سفیر نے خطے میں تناؤ کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے پاکستانی کردار کی تعریف کی۔

Back to top button