پاکستان

اسد قیصر نے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس کیوں طلب کیا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

اجلاس میں پارلیمانی پارٹیوں کے نمائندو ں‘ آزادکشمیرکے صدر و وزیراعظم اورگلگت بلتستان کے قائم مقام وزیراعلیٰ کو بھی مدعوکیاگیا

سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس کیوں طلب کیا اس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے جو اجلاس طلب کیا اس اجلاس میں پارلیمانی پارٹیوں کے نمائندو ں کو مدعوکیاگیا ہے، اس کے ساتھ آزادکشمیرکے صدر و وزیراعظم اورگلگت بلتستان کے قائم مقام وزیراعلیٰ کو بھی مدعوکیاگیا ہے۔ اجلاس اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کی زیرصدارت 11 نومبر دوپہر2 بجے ہوگاجس میں عسکری حکام کی جانب سے قومی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دی جائیگی۔

Back to top button