پاکستان

خبردار!آن لائن خریدو فروخت کرنیوالوں کیلئے بُری خبر آگئی

گاڑیوں کی خرید و فروخت میں ملوث نیٹ ورک کے مرکزی ملزم کو ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے کراچی سے گرفتار کرلیا

خبردار!آن لائن خریدو فروخت کرنیوالوں کیلئے بُری خبر آگئی‘ آن لائن خرید و فروخت انتہائی محفوظ لیکن فراڈیے کہیں باز نہیں آتے، سوشل میڈیا پر خریداری بڑھنے پر فراڈیے بھی سرگرم ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گاڑیوں کی خرید و فروخت میں ملوث نیٹ ورک کے مرکزی ملزم کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)سائبر کرائم سیل نے کراچی سے گرفتار کرلیا۔ عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ گھر بیٹھے آن لائن شاپنگ نے عام صارفین کے علاوہ فراڈ کے نت نئے ہتھکنڈے استعمال کرنے والے مجرمانہ نیٹ ورکس کو بھی متوجہ کرلیا ہے۔ لوگوں کو مختلف اشیا پر غیرمعمولی رعایت کی ترغیب دے کر لوٹنے کا رجحان بڑھنے لگا ہے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کراچی کے علاقے صدر سے ایک ایسے ہی مرکزی ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ تفتیشی حکام نے جیونیوز کو بتایا کہ ملزم اعظم بٹ گاڑیوں کی خریدوفروخت کا جھانسہ دے کر فراڈ کررہا تھا جبکہ وہ ماضی میں بھی جیل کی ہوا کھاچکا ہے اور آج کل جعلسازی کے ایک بڑے نیٹ ورک کے ساتھ وارداتیں کررہا تھا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل عبدالغفار نے بتایا کہ 6 سے 7 رکنی گروہ آئن لائن ویب سائٹ پر اشتہار لگاتاہے اور کال موصول ہونے پر جعلی شوروم پر گاڑی بھی دکھائی جاتی ہے۔ پھر رقم منتقل ہوتے ہی یہ لوگ غائب ہوجاتے ہیں۔ گرفتار مرکزی ملزم اعظم بٹ نے ایک ہی شکار سے ایک کروڑ روپے سے زائد کے فراڈ کا اعتراف کیا ہے۔ ایف آئی اے حکام کا بتانا ہے کہ ملزم نے جعلی اکانٹ بھی بنا رکھے ہیں جبکہ گروہ میں ممکنہ طور پر خواتین بھی شامل ہیں۔

Back to top button