پاکستان

حکومت کیلئے مشکل کی نئی گھڑی، پبلک ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کر دیا

ناجائز چالان اور جرمانے ختم کیے جائیں، بند بس اسٹاپ بحال کیے جائیں‘ فٹنس کا پرانا نظام بھی بحال کیا جائے

حکومت کے لئے مشکل کی نئی گھڑی سامنے آگئی ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن نے 11 نومبر کو پنجاب بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ملک ندیم حسین کا کہنا ہے کہ ایک روز کے لیے اے سی اور نان اے سی بسیں بند رہیں گی۔ٹرانسپورٹرز نے مطالبہ کیا ہے کہ ناجائز چالان اور جرمانے ختم کیے جائیں، بند بس اسٹاپ بحال کیے جائیں۔ٹرانسپورٹرز نے فٹنس کا پرانا نظام بحال اور گاڑیاں بند کرنے کا سلسلہ بھی ختم کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

Back to top button