پاکستان

حکومت کی ناانصافیاں، چیئرمین سرزمین پارٹی مصطفی کمال حکومت کیخلاف پھٹ پڑے

انقلاب کے ڈرامے نہیں چلیں گے‘ لاہور والوں کیلئے چمکتی ٹرین اور کراچی والوں کیلئے چنگچی دیکھتے ہیں تو خون جلتا ہے

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال حکومت کی کراچی والوں کے ساتھ ناانصافیوں کیخلاف پھٹے پڑے۔ انہوں نے کہاکہ حکمران ملک کوآئینی بحران کی طرف دھکیل رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ کراچی والوں پرملازمتوں کے دروازے بند ہیں،انقلاب کے ڈرامے نہیں چلیں گے اب کراچی حساب لے گا، کراچی والے کب تک تیسرے درجے کے شہری بن کر زندگی گزاریں گے، لاہور والوں کیلئے چمکتی ٹرین اور کراچی والوں کیلئے چنگچی دیکھتے ہیں تو خون جلتا ہے، چیف جسٹس ہماری تعداد 3 کروڑ بتاتے ہیں، ادارے ہمیں ایک کروڑ گنتے ہیں، کراچی دنیا کا بدترین شہر ہوگیا ہے جہاں پانی اور سیوریج نہیں ہے،اب کراچی کو بدترین ٹرانسپورٹ کا شہر قرار دیا گیا ہے، وزیراعظم ابھی تک الیکشن مہم سے باہر نہیں نکلے،وہ ایک طرف ملک میں جمہوریت کی بات کرتے ہیں مگردوسری طرف اپوزیشن جماعتوں سے بات کرنے کوتیارنہیں،یہ کیسی جمہوریت ہے،ایک دوسرے کوچور کہنا بند کرواورعوامی مسائل حل کرنے کے لیے ڈائیلاگ کرو،آج پاکستان میں جتنی مایوسی ہے، اتنی مایوسی کبھی نہیں ہوئی۔ پہلے لوگ حکمرانوں سے مایوس ہوتے تھے تو اپوزیشن سے امید ہوتی تھی، اپوزیشن سے ناامید ہوتے تھے تو حکومت سے امید ہوتی تھی۔ ایک ادارے سے مایوس ہوتے تھے تو دوسرے ادارے سے امید ہوتی تھی۔ آج پاکستان کے عوام تمام سیاسی جماعتوں اور اپوزیشن سے اور اداروں سے بھی مایوس ہیں۔

Back to top button