پاکستان

"شہباز شریف کے ٹیسٹوں کے لیے وقت دیا جائے”۔۔جیل حکام کا جنرل اسپتال کو مراسلہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کے میڈیکل ٹیسٹوں کے لیے اسپتال انتظامیہ کو مراسلہ بھجوادیا گیا۔

میڈیکل بورڈ کی سفارش پر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے میڈیکل ٹیسٹوں کے لیے سینٹرل جیل لاہور کے حکام نے جنرل اسپتال انتظامیہ کو مراسلہ بھجوایا ہے جو  سینٹرل جیل لاہور کے میڈیکل آفیسر کی جانب سے بھیجا گیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ نیب کیس میں گرفتار  شہباز شریف کی صحت کے حوالے سے بنائے گئے 6 رکنی میڈیکل بورڈ نے خون کے معمول کے ٹیسٹ، ای سی جی، سینے کے ایکسرے، پیٹ کا سی ٹی اسکین اور کمر درد کے لیے ایم  آر آئی تجویز کی ہے لہٰذا شہباز شریف کے ٹیسٹوں کے لیے وقت دیا جائے۔

Back to top button