پاکستان

عمران خان،شہبازشریف سےخوفزدہ کیوں ہیں؟سنسنی خیزدعویٰ کردیا گیا

ترجمان مسلم لیگ نون نےکہا کہ عمران صاحب شہبازشریف کوجیل میں ڈاکٹرکی رسائی نہ دے کرآگ کوہوا دے رہےہیں

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نےکہا ہےکہ موجودہ سلیکٹڈ حکومت خوف اوربوکھلاہٹ کا شکارہےاسی لئےشہبازشریف کوعمران خان نےخوفزدہ ہوکےگرفتارکیا ہوا ہے، انھوں نے مذید کہا کہشہبازشریف کےخلاف ایک دھیلےکی کرپشن نہیں ملی توجان بوجھ کےعمران خان کےحکم پہ ان کی صحت خراب کی جا رہی ہےعمران صاحب شہبازشریف کوگرفتارکرکےعوام کوآٹا اورروٹی نہیں ملتی سیلیکٹڈ عمران صاحب شہبازشریف شریف کوبند کرکےآپ کی تباہ کی ہوئی معیشت ٹھیک اورعوام کوروزگارنہیں ملا عمران صاحب شہبازشریف کوگرفتار کرکےگیس بجلی سستی نہیں ہوگئی عمران صاحب شہبازشریف کوبند کرکےادوئیات سستی نہیں ہوئیں عمران صاحب شہبازشریف کوگرفتارکر کے ۲۳ فارن فنڈنگ اکاؤنٹس عوام نہیں بھولے،

ترجمان مسلم لیگ نون نے کہا کہ عمران صاحب شہبازشریف کوجیل میں ڈاکٹرکی رسائی نہ دے کرعوام آٹا چینی چورجہانگیر ترین اورعلیمہ باجی کودیا این آراونہیں بھولےعمران صاحب شہبازشریف کوبکتربند گاڑی میں عدالت لا کرعوام کوووٹ،آٹا،چینی،گیس بجلی چوری نہیں بھولےگا عمران صاحب شہبازشریف کوگرفتارکرلیں عوام پھربھی بی آرٹی پشاورمیٹروکے 126 ارب کےکھڈے نہیں بھولیں گے عمران صاحب شہبازشریف کوگرفتارکرلیں پھربھی عوام ہیلی کاپٹر،مالم جبا،بلین ٹری سُنامی میں آپ کا ڈاکہ نہیں بھولیں گےعمران صاحب شہبازشریف اورحمزہ شہبازکوجیل میں قانون کےخلاف اذیت دے لیں عوام آپ کی نالائقی،نااہلی اورچوری نہیں بھولیں گےعمران صاحب احمقوں کی جنت میں رہتےہیں ،عوام سب جانتی ہے

 

Back to top button