پاکستان

پاکستان میں کورونا اموات کی تعداد کتنی ہوگئی؟ہوشربا خبرآگئی

تازہ اعداد وشمارکےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کےایک ہزار 637 نئےکیسزرپورٹ ہوئے

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکےتازہ اعداد وشمارکےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کےایک ہزار 637 نئےکیسزرپورٹ ہوئے۔ جس کےبعد ملک بھرمیں مجموعی کیسزکی تعداد 3  لاکھ 46 ہزار 476 ہوگئی۔ این سی اوسی کےمطابق فعال کیسزکی تعداد بڑھ کر 20 ہزار 045 ہوگئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 19 ہزار 431 مریض صحت یاب ہوچکےہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 23 اموات رپورٹ ہوئیں جس کےبعد مجموعی اموات کی تعداد 7000 ہوگئی۔ سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 50 ہزار 834 ،پنجاب میں ایک لاکھ 7 ہزار 329،خیبرپختونخوا 40 ہزار 843 ،اسلام آباد میں 22 ہزار 110، بلوچستان میں 16 ہزار 152 ،آزاد کشمیر 4 ہزار 830 اورگلگت بلتستان میں 4 ہزار 378 تعداد ہوگئی۔

کورونا وائرس کےخلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنےسےاس وبا کےخلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے،کمروں کوبند کرکےنہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اورہلکی دھوپ کو کمروں میں آنےدیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنےکےبجائےپنکھےکی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یووی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پرابھرے ہوئےہوئےپروٹین کومتاثرکرتی ہیں اوروائرس کوکمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کےزیادہ ہونےسےوائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یووی شعاعوں کےزیادہ پڑنےسےوائرس کمزورہوجاتا ہے۔ پا نی گرم کرکےتھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹےبعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سےپہلےگلےمیں انفیکشن کرتا ہےاوروہاں سےپھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے،گرم پانی کےاستعمال سےوائرس گلےسےمعدے میں چلا جاتا ہے،جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

Back to top button