پاکستانفیچرڈ پوسٹ

مسلم لیگ کے سرکردہ رہنمائوں نے اڑان بھرنے کی تیاری مکمل کرلی’ نوازشریف اور مریم نواز کو لینے کے دینے پڑ گئے، سیاست میں ہلچل مچ گئی

خواجہ آصف، خرم دستگیر ، خواجہ سعد رفیق ، رانا تنویر سمیت ن لیگ کے 8 اے کلاس لوگ نواز شریف کو چھوڑنے والے ہیں

سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے سرکردہ رہنمائوں نے اڑان بھرنے کی تیاری مکمل کرلی ہے جس کے بعد نوازشریف اور مریم نواز کو لینے کے دینے پڑ گئے ہیں۔

عارف حمید بھٹی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے 8 سے زیادہ اے کلاس لوگ ہیں جو میاں نواز شریف سے علیحدگی اختیار کرنے والے ہیں۔ ان میں خواجہ آصف شامل ہیں۔ خرم دستگیر نے ایک بندے کو کہا کہ میاں صاحب رشتے داری میں مجھے مروائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ رانا تنویر حسین اور ایاز صادق بھی علیحدہ ہونے والے ہیں۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ لاہور کے جلسے کے انتظامات میری بجائے کسی اور کو دیے جائیں۔ خواجہ سعد رفیق 10 دفعہ جیلوں میں گئے، مریم نے کبھی ان کا نام نہیں لیا۔ عارف حمید بھٹی نے دعوی کیا کہ ان کی ن لیگ کے ایک سینئر رہنما سے بات ہوئی ہے جنہوں نے کہا ہے کہ 2 غیر منتخب لوگ ہیں جو نواز شریف کو گمراہ کر رہے ہیں اور چاہ رہے ہیں کہ وہ اداروں سے ٹکرائیں اور تباہ ہوجائیں، یہ لوگ چاہتے ہیں کہ مسلم لیگ ن پاش پاش ہوجائے۔

Back to top button