پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ملکی سیاست میں اسٹیبلشمنٹ اور حکومت کے ایک پیج پر ہونے کی گونج ایک بار پھر سنائی دینے لگی، نیا لکھاری کون ہوگا؟ اس کو بھی پتا چل گیا

پی ڈی ایم جلسوں کے بعد اپوزیشن کا بیانیہ نامی گرامی شخصیات کو تو شاید اتنا ظاہری نقصان نہیں پہنچا سکا جتنا حکومت کی ساکھ کو پہنچایا ہے

سینئر صحافی عاصمہ شیرازی نے دعویٰ کیا ہے کہ ملکی سیاست میں اسٹیبلشمنٹ اور حکومت کے ایک پیج پر ہونے کی گونج ایک بار پھر سنائی دینے لگی ہے۔

عاصمہ شیرازی نے اپنے کالم میں مزید لکھا ہے کہ ابھی کل کی ہی بات ہے کہ اس ایک صفحے کا بہت چرچا تھا۔ ایک بیانیہ تھا کہ پہلی بار پنڈی اور اسلام آباد ایک صفحے پر ہیں۔ یہ بیانیہ بھی اہم رہا کہ فوج اور عدلیہ حکومت کی پشت پر ہیں اور اس میں دو رائے بھی نہیں۔ مگر اب کیا اس ایک صفحے کی تحریر کی روشنائی مدھم پڑتی دکھائی دے رہی ہے؟ اب ایک نئے صفحے کی تیاری ہے مگر اب کی بار یہ صفحہ حزب اختلاف کے ہاتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم جلسوں کے بعد اپوزیشن کا بیانیہ نامی گرامی شخصیات کو تو شاید اتنا ظاہری نقصان نہیں پہنچا سکا جتنا حکومت کی ساکھ کو پہنچایا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کپتان کو پرانے ساتھی کی یاد ستائی اور جہانگیر ترین چینی سے زیادہ میٹھے رشتے کا پاس رکھتے ہوئے ایک خوشگوار صبح وطن واپس تشریف لے آئے۔ ناں کوئی روک نا ٹوک۔

Back to top button