پاکستانفیچرڈ پوسٹ

پاکستان مسلم لیگ ن میں دراڑیں، شہباز شریف کیا چاہتے ہیں؟پارٹی کے مرکزی رہنماء نے حقائق کھول کر رکھ دیئے، طوفان برپا ہوگیا

شہباز شریف اور پارٹی کے دوسرے لوگ اس حق میں ہیں کہ اداروں کے ساتھ اس حق تک نہیں جانا چاہیے

پاکستان مسلم لیگ میں دراڑیں پڑنے کا انکشاف، شہباز شریف کیا چاہتے ہیں پارٹی کے مرکزی رہنماء نے حقائق کھول کر رکھ دیئے جس کے بعد سیاست میں طوفان برپا ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا تنویر نے کہا کہ شہباز شریف اور پارٹی کے دوسرے لوگ اس حق میں ہیں کہ اداروں کے ساتھ اس حق تک نہیں جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کبھی تقریر سے پہلے یہ ڈسکس نہیں کرتے کہ کیا کہنا ہے۔ انہوں نے اے پی سی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اے پی سی میں کسی ادارے کے سربراہ کا نام نہ لینے سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کو اے پی سی کے 26 نکات اور ایشوز تک ہی رہنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب اور بلوچستان کے وزیراعلی کے خلاف ممکنہ تحریک عدم اعتماد آئے گی ضرور لیکن اس کا فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت حکومت کے ساتھ جو گیم ہو رہی ہے وہ سمجھ نہیں آ رہی۔

Back to top button