پاکستان

آئی جی سندھ کے اغواء کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد حامد میر کی کونسی بات سچ ثابت ہوئی، سینئر صحافی کی ذمہ داروں کیلئے دعا

عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہوتی ہے انسانوں کے ہاتھوں میں نہیں آئی جی سندھ کے ساتھ جو ہوا اس پر میں نے صرف ایک ٹوئٹ کی

سینئر صحافی و کالم نگار حامد میر نے آئی جی سندھ کے اغواء کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد ان کی پہلے کی گئی بات سچ ثابت ہوگی انہوں نے ذمہ داروں کیلئے دعا بھی کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے آئی جی سندھ واقعے میں ملوث سندھ رینجرز اور انٹرسروسز انٹیلی جنس ایجنسی (آئی ایس آئی)کے افسران کو معطل کردیا گیا ہے جس پر سینئر صحافی حامد میر بھی میدا ن میں آگئے۔ ٹوئٹر پر اپنی ایک ٹوئیٹ میں حامد میر نے لکھا کہ” عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہوتی ہے انسانوں کے ہاتھوں میں نہیں آئی جی سندھ کے ساتھ جو ہوا اس پر میں نے صرف ایک ٹوئٹ کی اور کچھ لوگوں نے مجھے غلط قرار دینے کے لئے تمام اخلاقی حدود عبور کر لیں آج وہ سب جھوٹے ثابت ہو گئے ان سب کے لئے میں ہدایت کی دعا کرتا ہوں "

Back to top button