پاکستان

آئی جی سندھ کو اغواء کیا گیا تھا یا نہیں؟ ذمہ داروں کے خلاف فیصلہ آنے سے کیا فائدہ ہوگا؟ سینئر صحافی سلیم صافی نے کھل کر بتا دیا

آرمی چیف نے قابل ستائش قدم اٹھایاہے جس سے ریاستی اداروں کے اپنے دائرہ کارتک محدودرہنے میں مددملے گی

آئی جی سندھ کواغواء کیا گیا تھا یا نہیں؟ ذمہ داروں کے خلاف فیصلہ آنے سے کیا فائدہ ہوگا؟ سینئر صحافی و کالم نگار سلیم صافی نے کھل کر سب کچھ بتا دیا ہے۔

آئی جی سندھ کے مبینہ اغوا کے معاملے پر آرمی چیف کے حکم پر ہونیوالی کورٹ آف انکوائری مکمل ہوگئی ہے اور اب اس بارے میں سینئر صحافی سلیم صافی نے بتایا کہ ذرائع کے مطابق انکوائری میں آئی جی کااغواثابت نہیں ہوالیکن نامناسب رویے کاذکرہے۔رینجر آفیسر سیمرادڈی جی رینجرزنہیں بلکہ متعلقہ بریگیڈئیر ہیں جبکہ آئی ایس آئی آفیسر بھی بریگیڈیررینک کے ہیں۔آرمی چیف نے قابل ستائش قدم اٹھایاہے جس سے ریاستی اداروں کے اپنے دائرہ کارتک محدودرہنے میں مددملے گی”۔ اس سے پہلے آئی ایس پی آر کا اعلامیہ شیئرکرتے ہوئے سلیم صافی نے لکھا کہ ” آرمی قیادت کا ایک مستحق قدم۔۔۔کراچی میں کپٹن صفدر کے معاملے پر آئی جی پولیس کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر آرمی کی انکوائری مکمل، آئی ایس پی آر کے مطابق آئی ایس آئی اور رینجر کے متعلقہ افسران کو ذمہ داریوں سے ہٹادیا گیا”۔

Back to top button