پاکستان

احتساب عدالت نےشہبازشریف اورحمزہ پرفرد جرم عائد کردی

احتساب عدالت نےمنی لانڈرنگ ریفرنس میں شہبازشریف اورحمزہ شہبازسمیت دیگرملزمان پر فرد جرم عائد کردی

لاہورکی احتساب عدالت کےجج جواد الحسن نےشہبازشریف خاندان کےخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس پرسماعت کی۔ جیل حکام نےقائد حزب اختلاف شہبازشریف اورحمزہ شہبازکوانتہائی سخت سیکیورٹی میں بکتربند گاڑی میں عدالت پہنچایا۔ اس موقع پر(ن) لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ کارکنوں نےشہبازشریف کولانےوالی گاڑی پرچڑھنےکی کوشش کی،جس پرپولیس اورکارکنوں میں ہاتھا پائی بھی ہوئی۔

سماعت کےدوران احتساب عدالت نےاپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی شہبازشریف سمیت دیگرملزمان پرفرد جرم عائد کردی جب کہ ملزمان نے صحت جرم سےانکارکیا،عدالت نےآئندہ سماعت پرنیب کےگواہوں کوشہادتوں کےلیےطلب کرلیا۔ فرد جرم عائد کیےجانےکےموقع پرشہباز شریف نےکہا کہ مجھےسیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، میرے سیاسی مخالفین میرے خلاف سازش کررہےہیں، میرے خلاف جھوٹے الزامات عائد کیےگئےہیں،نیب کےتمام الزامات مسترد کرتا ہوں۔

Back to top button