پاکستان

کورونا وباء:سینما،تھیٹراوراسکول بندکرنےکا اعلان

 کورونا کےبڑھتےکیسزکےباعث مزارات،سینما اورتھیٹربند کرنےسمیت موسم سرما کی تعطیلات پیشگی شروع کرنےکی تجویزدیدی گئی

وفاقی وزیراسد عمرکی زیرصدارت این سی اوسی کا اجلاس ہوا جس میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنےکورونا وبا کا پھیلاؤروکنےکےلیے سخت اقدامات تجویزکرتےہوئےبڑےعوامی اجتماعات پرپابندی کی سفارش کردی ہے۔ اجلاس میں کہا گیا ہےکہ بیماری میں 3 گنا اضافہ ہوا ہے لہذا زیادہ خطرے والےعلاقوں میں پابندیاں بڑھائی جائیں۔ این سی اوسی کےمطابق تعلیمی اداروں میں مثبت کیسزکا تناسب بڑھ رہا ہےجسے روکنےکی ضرورت ہے،اجلاس میں تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات پیشگی شروع کرنےکی تجویزبھی سامنےآئی تاہم 16 نومبر کو وفاقی وزیرتعلیم این سی اوسی میں صوبائی وزرائےتعلیم کے ساتھ ملاقات کریں گے،مشاورتی مباحثےکےبعد سفارشات صوبوں کےساتھ شیئرکی جائیں گی۔

این سی اوسی نےشادی تقریبات سےمتعلق رہنما اصول بھی جاری کردیےجس کےمطابق 20 نومبرسےصرف 500 افراد کی بالائی حد کے ساتھ بیرونی شادیوں کی اجازت ہوگی جب کہ 500 سےزائد افراد کےسیاسی،ثقافتی،مذہبی،تفریحی اورسول سوسائٹی کےاجتماعات پرپابندی کی سفارش کی گئی ہے۔ این سی اوسی کی جانب سےمساجد میں ایس اوپیزپرعمل درآمد کی درخواست بھی کی گئی، اس کےعلاوہ مزارات،سنیما گھراورتھیٹرفوری طورپربند کرنےکی سفارش سمیت بازاروں کوجلدی بند کرنےاورمخصوص دنوں کےلیےکھولنےکی تجاویزدی گئیں تاہم این سی اوسی کی تجاویزپرحتمی فیصلےقومی رابطہ کمیٹی اجلاس میں کیےجائیں گے۔

 

Back to top button